پاکستانی کرکٹرز کی چیمپئنز بننے کے بعد دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی

پاکستانی کرکٹرز کی چیمپئنز بننے کے بعد دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی

اوول: پاکستانی کرکٹرز کی چیمپئنز بننے کے بعد دنیا بھر میں مانگ بڑھ گئی ۔  انگلش کاؤنٹی ایسیکس نے فاسٹ بولر محمد عامر کیساتھ معاہدہ کر لیا ۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرنیوالے فاسٹ بولر محمد عامر کا انگلش کاؤنٹی ایسیکس کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ۔فاسٹ بولر نیٹ ویسٹ ٹی ٹو20 بلاسٹ ٹورنامنٹ میں ایسیکس کلب کی نمائندگی کریں گے۔

محمد عامر کا کاؤنٹی کرکٹ میں پہلا میچ مڈل سیکس کے خلاف 26 جون کو کھیلیں گے۔ ایسیکس کرکٹ کلب کی ویب سائٹ پر محمد عامر کی شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا گیا ہے ،قومی فاسٹ بولر نے فائنل میں بھارتی روہت شرما ، شیکھر دھون اور پھر ویرات کوہلی کی وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی جیت یقینی بنائی تھی ۔

یاد رہے کہ پہلے مختلف لیگ ٹیموں اور اب انگلش کاونٹی نے محمد عامر کو اپنانا شروع کردیا ہے۔انگلش کاونٹی ایسکس نے بھی محمد عامر سے اگلے سیزن کیلیے معاہدہ کیا ہے ۔ محمد عامر کاونٹی چیمپئن شپ اور نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

مصنف کے بارے میں