جعلی و خراب مشروبات کی نشاندہی کرنیوالی بوتلیں

واشنگٹن: آج کل جعلی اور خراب مشروبات مارکیٹ میں بھاری مقدار میں فروخت ہو رہے ہیں ۔ صارفین انہیں خریدنے کے بعد یا تو یہی استعمال کرتے ہیں نشاندہی پر دکاندار کو واپس کر دیتے ہیں۔ تاہم اس مسئلے کا حل ماہرین نے ڈھونڈ نکالا ہے۔ مختلف کیمیائی مصنوعات اور پلاسٹک بنانے والی ایک مشہور امریکی کمپنی ”بریسکم“ نے ایسی بوتلیں تیار کرنا شروع کردی ہیں جو غذائی مصنوعات خراب ہونے کی صورت میں اپنی رنگت تبدیل کرلیتی ہیں۔بریسکم نے تعارفی طور پر ایسی پلاسٹک بوتلیں تیار کی ہیں، جن کا ڈھکن ابتدا میں پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔

09:46 PM, 20 Jun, 2017

مزیدخبریں