علی امین گنڈا پور کا اسمبلی تحلیل کرنے کے حق پر زور، حکومت کو خبردار کر دیا

05:14 PM, 20 Jun, 2025

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو واضح پیغام دیا کہ وہ قانونی طور پر انہیں ڈسکوالیفائی نہیں کر سکتے۔
میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانے کا آئینی فریضہ گورنر کا ہے، لیکن گورنر نے اجلاس نہ بلا کر سازش شروع کی ہے۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ وہ بجٹ کی ووٹنگ میں حصہ نہ لیں، کیونکہ اگر بجٹ پاس نہیں ہوا تو مالی ایمرجنسی کی بنیاد پر وفاقی حکومت صوبے پر قبضہ کر سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اپنی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حق کا بھرپور استعمال کریں گے اور سیاسی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک ایسی ہوگی جس کے بعد موجودہ نظام چلنا مشکل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں