اسلام آباد: بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف "معرکہ حق شہداء فورم" کا قیام، عالمی سطح پر بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم

09:55 PM, 20 Jun, 2025

اسلام آباد :اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف "معرکہ حق شہداء فورم" کے باقاعدہ قیام کا اعلان کر دیا۔

صدر فورم نے اعلان کیا کہ بھارت کی جانب سے کی گئی جارحیت اور جنگی جرائم کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے جلد عالمی عدالتوں اور اقوام متحدہ سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نہتے پاکستانیوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

پریس کانفرنس میں “آپریشن سندور” کے شہداء کوٹریبیوٹ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ معصوم شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ "معرکہ حق شہداء فورم" نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو قانونی، اخلاقی اور مالی معاونت فراہم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور مہم بھی چلائے گا۔

سول سوسائٹی رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے لواحقین کی کفالت کے لیے قومی فنڈ قائم کیا جائے اور شہداء کی قربانیوں کو قومی بیانیے میں شامل کیا جائے۔

مزیدخبریں