بنوں میں آئی ای ڈی دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

01:15 PM, 20 Jun, 2026

بنوں: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے پینگ موسیٰ خیل میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ذمہ دار عناصر تک پہنچا جا سکے اور مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں