سندھ طاس معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز ہو گیا

سندھ طاس معاہدے پر پاک بھارت مذاکرات کا آغاز ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنرز کے 2 روزہ مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں۔ مذاکرات میں پاکستان وفد کی قیادت مرزا آصف بیگ کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی سربراہی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں دریائے چناب پر بننے والے 3 متنازعہ منصوبے زیر بحث آئیں گے۔ بھارتی متنازعہ منصوبوں میں مایار ڈیم، لوئر کلنائی ڈیم اور پاکل دل ڈیم شامل ہیں۔

وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات 21 مارچ تک جاری رہیں گے جبکہ بھارتی وفد منگل کے روز واہگہ کے راستے واپس چلا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں