لاڑکانہ میں2 کم عمرلڑکیوں کے ونی کے تحت نکاح کی کوشش ناکام،دولہا نکاح خواہ گرفتار

لاڑکانہ میں2 کم عمرلڑکیوں کے ونی کے تحت نکاح کی کوشش ناکام،دولہا نکاح خواہ گرفتار

لاڑکانہ: ونی کے تحت دو معصوم بچیوں کا زبردستی نکاح کرایا گیا، پولیس نے کاروائی کرکے دو دولہوں اور نکاح خوان سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

لاڑکانہ کے گاؤں محمود دیرو میں ایک شخص اسلم شاہ پر سیاہ کاری کا الزام لگا جس پر جرگہ کرکے اسلم شاہ کی 8 سالہ بھانجی سندھو شاہ اور دس سالہ بھتیجی نیلم شاہ کو ونی کے طور پر دے دیا گیا اور دونوں بچیوں کے نکاح کرائے گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ تعلقہ کی پولیس نے کاروائی کرکے نکاح کرنے والے دو دولہوں 20 سالہ زوہیب شاہ اور 22 سالہ سلطان شاہ اور نکاح خوان مولوی رستم سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی عمران خان کے مطابق 16 نامزد اور چار نامعلوم افراد کے خلاف سرکاری کی مدعیت میں چائلڈ میریج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ادہر بچی سندھو شاہ کے والد جہان شاہ کے مطابق میرے بھائی اسلم شاہ پر سیاہ کاری کا جھوٹہ الزام لگاکر جرگے میں معصوم بیٹی اور بھتیجی کو ونی کے طور پر دیا گیا، ملزمان نے میرے بھائی اسلم شاہ کو تشدد کا نشانہ بناکر لاپتہ کردیا ہے

مصنف کے بارے میں