دوسرا پلے آف: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز درکار

دوسرا پلے آف: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 158 رنز درکار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 158 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور زلمی کی پوری ٹیم 20 اوررز میں 157 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور تمیم اقبال اوپنگ کیلئے آئے۔ میچ کے آغاز میں بارش کی مداخلت کے باعث میچ کچھ دیر کے کیلئے روکنا پڑا ، تاہم بارش ختم ہونے کے بعد جب میچ شروع ہوا تو آغاز میں ہی کامران اکمل راحت کی علی باولر پر وکٹ گنوا بیٹھے اور کوئی رنز بنا ئے بغیر واپس چلے گئے۔
تیسرےنمبر پر آنے والے بلے باز آندریو تھریچر بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔بعد ازاں تمیم اقبال نے محمد حفیظ کے ساتھ ملکر تیسرے وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس دوران حفیظ اوپننگ بلے باز کا ساتھ چھوڑ گئے وہ 14 گیندوں پر 25 رنز بنانے کے بعد محمد اللہ کا شکار بنے۔ حفیظ کے پویلین لوٹتے ہی تمیم اقبال بھی ہمت ہار بیٹھے اور محمد نواز کی گیند پر باو¿نڈری پر کھڑے فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے، وہ 29 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔
سعد نسیم اور لیام ڈاسن 30 رنز کی اہم شراکت قائم کی لیکن سعد صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں حسن خان نے پویلین واپس بھیجا۔ لیام ڈاسن وکٹ پر موجود رہے اس دوران کوئی بھی کھلاڑی ان کا زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکا، عمید آصف 7، کپتان ڈیرن سیمی 2 اور وہاب ریاض 15 رنز بناکر پویلین لوٹے۔لیام ڈاسن نے 35 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 بلندوبانگ چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، انہیں راحت علی نے پویلین بھیجا۔
کوئٹہ کی جانب سے راحت علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ دیگر بولرز کے حصوں میں ایک ایک وکٹ آئی تاہم انور علی کوئی وکٹ نہ لے سکے۔