احتیاطی تدابیر اپنائیں ، آگے اللہ مالک ہے‘کبریٰ خان

احتیاطی تدابیر اپنائیں ، آگے اللہ مالک ہے‘کبریٰ خان

اسلام آباد : معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مداحوں سے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ آگے اللہ مالک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کبری خان نے ماسک، سینیٹائزر اور قوت مدافعت تیز کرنے کے سپلیمنٹس کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ۔

انہوں نے لکھا کہ زندگی کسی بھی وقت کوئی بھی نیا موڑ لے سکتی ہے، کورونا کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی دیکھ رہی ہوں کہ لوگ اسے مذاق میں اڑا رہے ہیں ،لیکن یہ مذاق نہیں ہے، اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مررہے ہیں ۔

کبری خان نے اسے بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے مداحوں سے سنجیدہ ہونے کا کہا اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لیے وٹامنز کا استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔

انہوں نے زیادہ سے زیادہ ہاتھ دھونے، سینیٹائیزر کے استعمال کی تلقین کے ساتھ ساتھ صفائی برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی بھی ہدایت کی ۔