دو تین ہفتے رک جائیں محسن نقوی تم کو دیکھ لیں گے: فواد چودھری کی نگران وزیراعلیٰ کو دھمکی

دو تین ہفتے رک جائیں محسن نقوی تم کو دیکھ لیں گے: فواد چودھری کی نگران وزیراعلیٰ کو دھمکی
سورس: File

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو دھمکی دی ہے کہ ہماری حکومت آنے دیں آپ کو دیکھ لیں گے ۔ ساری بدمعاشی نکال دیں گے۔ 

فواد چودھری نے نگران وزیراعلیٰ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل میں اپنے ٹویٹ میں نے کہا کہ محسن نقوی تم جتنے بڑے غنڈے بنے ہوئے ہو دو تین ہفتے رک جاؤ تم نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے ۔۔ انا توں بدمعاش ۔

واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے۔ اب بہت ہوگیا پولیس اب مار نہیں کھائے گی۔ حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو حکم دے دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں