پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پنجاب اور کے پی میں انتخابات ہوں گے یا نہیں؟ چیف الیکشن کمشنر نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
سورس: File

اسلام آباد: پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے کمیشن  کااہم اجلاس تھوڑی دیر بعد طلب کرلیا ہے۔ اجلاس ڈھائی بجے الیکشن کمیشن میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی بریفنگز کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرے گا ۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز نے انتخابات کرانے کی مخالفت کر رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی جانب سے فوج کی فراہمی سے بھی انکار کیا جا چکا ہے ۔ اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا  کے خط کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں