لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو کل طلب کرلیا 

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو کل طلب کرلیا 
سورس: File

لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کو کل سوا 2 بجے طلب کرلیا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دیے کہ سوا 2 کا مطلب سوا 2 ہے یہ نہیں ہوگا وہ آرہے ہیں راستے میں ہیں۔ اگر ریلیف چاہیے تو سوا دو تک عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہونا چاہیے۔ 

عمران خان کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔جسٹس شہباز نے ریمارکس دیے کہ درخواستوں پر  عمرا ن خان کے دستخط تو سکین لگتے ہیں ۔ وکیل نے بتایا کہ  دونوں دستخط عمران خان کے ہیں لیکن اسکینڈ ہیں ۔ جسٹس شہباز نے کہا کہ اگر یہ سکین دستخط ہیں تو قابل قبول نہیں۔

جسٹس شہباز رضوی نے حکم دیا کہ عمران خان کل سوا 2بجے تک کمرہ عدالت میں پہنچ جائیں۔ انہوں نے وکیل کو کہا کہ آپ اپنے لوگوں کو روکتے کیوں نہیں؟ ایک ہزار آدمی کیوں ساتھ جاتے ہیں؟

مصنف کے بارے میں