اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق بیان کی وضاحت کر دی

اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پاکستان کے جوہری پروگرام سے متعلق بیان کی وضاحت کر دی

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق دئیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو خودمختار ملک ہونے کے ناطے اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں دئیے گئے میرے بیان کا سیاق و سباق سے ہٹ کر حوالہ دیا جا رہا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے ایک ساتھی سینیٹر کے مخصوص سوال کے جواب میں تبصرہ کیا تھا، پاکستان کو خودمختار ملک ہونے کے ناطے اپنا جوہری پروگرام تیار کرنے کا پورا حق حاصل ہے کیونکہ کسی بیرونی ڈکٹیشن یعنی ہدایت کے بغیر یہ ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کو کسی بھی ذریعے یا طریقے سے کسی بھی طرح سے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے، آئی ایم ایف اور کسی دوسرے ملک نے ہماری جوہری صلاحیت کے حوالے سے کوئی شرط عائد کی ہے اور نہ ہی پاکستان سے کوئی مطالبہ کیا ہے۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں تاخیر خالصتاً تکنیکی وجوہات کی بناءپر ہے جس کی وجہ سے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اسے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جا سکے۔

مصنف کے بارے میں