کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں چار قراردادیں اور ایک توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان ماہی گیروں کے حقوق کے لیے قانون سازی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔
اسی طرح، جمعیت علماء اسلام کے رکن فضل قادر مندوخیل ژوب بائی پاس پر کام کے آغاز کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے، اور رکن اسمبلی سید ظفر آغا دینی مدارس کے طلباء و طالبات کو اسکالرشپ دینے کے بارے میں الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔