مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ: سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندانِ توحید نے نماز ادا کی اور امتِ مسلمہ کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
سعودی عرب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے درج ذیل خطوں میں بھی آج عید کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ: ترکیہ، لبنان، یمن، فلسطین اور عراق۔ مغرب: برطانیہ، یورپ کے دیگر ممالک اور آسٹریلیا۔
دوسری جانب جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں عید الفطر کل منائی جائے گی۔ ان ممالک میں بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، ملائیشیا، انڈونیشیا شامل ہیں۔
خلیجی ممالک سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں آج عید الفطر، حرمین شریفین میں روح پرور اجتماعات
09:10 AM, 20 Mar, 2026