خوارج کا اصل چہرہ بے نقاب: معصوم بچوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما دی

11:18 AM, 20 Mar, 2026

اسلام آباد: دہشت گرد گروہ ٹی ٹی پی (TTP) کے نام نہاد بیانیے کی قلعی کھل گئی ہے، جہاں کمسن بچوں کو ڈھال بنا کر ان کے ہاتھوں میں اسلحہ تھمانے کے ہولناک حقائق سامنے آئے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے اسے بہادری نہیں بلکہ بزدلی اور قوم کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی ایک سفاکانہ کوشش قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، خوارج اپنے ناپاک عزائم کے لیے معصوم کلیوں کو استعمال کر رہے ہیں۔بچوں کو کتاب کے بجائے بندوق دینا کسی طور بہادری نہیں، بلکہ یہ ان کے بچپن کو مسلنے کے مترادف ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چند مخصوص ویڈیوز جاری کر کے کنٹرول ثابت کرنے کی کوشش محض ایک دھوکا ہے۔ یہ گروہ خوف کے ذریعے ایک جھوٹا تاثر گھڑنے کی ناکام تگ و دو کر رہا ہے۔
خوارج کی کارروائیاں ان کے تخریبی ذہن کی عکاسی کرتی ہیں۔قیمتی درختوں کو آگ لگانا اور ہتھیاروں کا زبردستی استعمال کسی طاقت کی علامت نہیں بلکہ سراسر تباہی کا راستہ ہے۔زبردستی نظریہ مسلط کرنا اور بچوں کو فساد کا ایندھن بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔
مذہبی اسکالرز اور تجزیہ کاروں نے متفقہ طور پر واضح کیا ہے کہ    "خوارج کا راستہ اسلام کا راستہ نہیں ہے؛ ان کا بیانیہ صرف اور صرف فساد، جبر اور انسانی وقار کی تذلیل پر مبنی ہے۔ اسلام امن اور انسانیت کے احترام کا دین ہے، جبکہ یہ گروہ صرف انتشار پھیلا رہا ہے۔

مزیدخبریں