وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد

01:58 PM, 20 Mar, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر برادر اسلامی ممالک کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے الگ الگ فون پر بات چیت کی۔
 وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں اور ان کے عوام کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گفتگو کے دوران وزیراعظم نے امتِ مسلمہ کی صفوں میں اتحاد، یگانگت اور مسلم ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
 صدر الہام علیوف اور وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کی کال کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کو خلوصِ دل سے عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ان رابطوں کے دوران رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ یہ سفارتی روابط پاکستان کے ملائیشیا اور آذربائیجان کے ساتھ گہرے اور دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں