بھارتی میڈیا کا ’آبنائے ہرمز‘ پر جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، خود وزیر خارجہ نے حقیقت اگل دی

03:10 PM, 20 Mar, 2026

نئی دہلی : بھارتی میڈیا کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بھارت کو مبینہ رعایتیں ملنے کے دعوؤں کا غبارہ پھٹ گیا ہے۔ خود بھارتی وزیر خارجہ نے میڈیا کے ان بلند و بانگ دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے مودی حکومت کے لیے عالمی سطح پر سبکی پیدا کر دی ہے۔
بھارت کے ایک معتبر جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور توانائی کے بحران پر عوامی غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اپنے زیرِ اثر "گودی میڈیا" کا استعمال کیا۔ میڈیا کے ذریعے یہ تاثر دیا گیا کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس نکلی۔
رپورٹ کے مطابق، بھارت اس وقت توانائی کے شدید بحران کی زد میں ہے جس کی بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔تہران کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ کے باعث بھارت کو سستے تیل اور گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کے غلط فیصلوں نے بھارت کو توانائی کے لیے دوسروں پر منحصر کر دیا ہے۔
 عالمی تجارت کے اس حساس راستے پر کسی بھی قسم کی رکاوٹ بھارتی معیشت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتی ہے۔دفاعی اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت صرف اشتہار بازی اور میڈیا کے ذریعے "توانائی کی خودمختاری" کے جھوٹے خواب دکھا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ بھارت آج بھی اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے غیر مستحکم عالمی منڈیوں کا محتاج ہے اور حکومت ٹھوس حل نکالنے کے بجائے صرف پروپیگنڈے پر انحصار کر رہی ہے۔

مزیدخبریں