رنویر سنگھ نئی فلم میں ریپر کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اداکار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

رنویر سنگھ نئی فلم میں ریپر کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اداکار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا ہے

 رنویر سنگھ نئی فلم میں ریپر کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ اداکار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ  نے ہمیشہ کچھ نہ کچھ مختلف  کیا  ہے ۔ اداکار فلموں کے علاوہ کئی ایوارڈ شوز میں گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں  اس کےساتھ ہی رنویر اپنی  آنے والی  نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی تیاریوں میں  بھی مصروف نظر آرہے ہیں جس میں اداکار ریپر کے روپ میں نظر آئیں گے، رنویر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ انتہائی عجیب و غریب اور  خوفناک نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر رنویر کی ریپر کے روپ میں تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا اور تصویر کو اب تک لاکھوں لوگپسند  کرچکے ہیں، رنویر کے مداحوں میں سے کسی نے اداکار کے نئے روپ کو پسند کیا تو کسی نے انہیں بھوت اور شیطان سے تشبیہ دی ہے اور کہا کہ رنویر ولن لگ رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں