عمران ہوش میں رہے اور ملک وقوم کے خلاف سازشیں نہ کرے، عابد شیر علی

عمران ہوش میں رہے اور ملک وقوم کے خلاف سازشیں نہ کرے، عابد شیر علی

سیالکوٹ: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ہوش میں رہے اور ملک وقوم کے خلاف سازشیں نہ کرے.

سیالکوٹ میں امام صاحب گراونڈ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت نے پوری ذمہ داری سے ملک وقوم کی خدمت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے جو ہماری قوت ہے، عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اقتدار حاصل کرنے عمران کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ عمران کی کرپشن سے سب آگاہ ہیں اور یہ بنی گالا کے مالک بنے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ترقی و خوشحالی چاہتی ہے لیکن مسترد شدہ لوگ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں،جلسہ سے رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر ، کاشف رندھاوا ، فاروق گھمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 
 

مصنف کے بارے میں