خبردار ! انسٹا گرام سے آپ ذہنی مریض بن سکتے ہیں

لندن: یوں تو سوشل میڈیا کا ضرورت سے زائد استعمال ہی دماغی صحت کے لئے خطرناک سمجھا جاتا ہے پر ماہر ین نے دعویٰ کیا ہے کہ انسٹاگرام ایک ایسی بد ترین سوشل میڈیا ایپ ہے جو نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

برطانیہ کی رائل سوسائٹی آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انسٹاگرام نوجوانوں کی نیند سمیت مختلف منفی ذہنی اثرات مرتب کرتی ہے۔اس تحقیق کیلئے 14 سے 24 سال کے لگ بھگ ڈیڑھ ہزار افراد پر ایک سروے کیا گیا جس میں ہر سوشل میڈیا سائٹ کو ذہنی بے چینی، ڈپریشن، تنہائی، نیند اور بدزبانی سمیت 14 صحت اور شخصی مسائل کے حوالے سے جانچا گیا۔تاہم یہ نتائج سامنے آئے کہ سب سے بہترین سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب ہے جس کے بعد ٹوئٹر، فیس بک اور اسنیپ چیٹ بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ سوشل میڈیا ایپس جن کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ نوجوانوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مدد دیتی ہیں، درحقیقت ذہنی صحت کے مسائل بڑھا رہی ہیں۔
ریٹنگ کے لحاظ سے معلوم ہوا کہ انسٹاگرام سب سے منفی اثرات مرتب کرنے والی ایپ ہے، تاہم اسے جذبات کے اظہار اور اپنی شناخت بنانے کے حوالے سے بہتر قرار دیا گیا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ فیس بک کا زیادہ استعمال نیند پر منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بدزبانی کے حوالے سے سب سے آگے ہے تاہم یہ جذباتی معاونت اور برادری بنانے کے لیے مثبت ہے۔