پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 131 شہری جاں بحق، 4207 نئے کیس رپورٹ

10:10 AM, 20 May, 2021

لاہور: ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 131 مزید شہری اس مہلک وبا سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 51 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 207 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 8 عشاریہ 22 فیصد رہی۔ حالیہ اضافے سے ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں نو ہزار چھ سو چالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں چار ہزار آٹھ سو چون، خیبر پختونخوا تین ہزار آٹھ سو پچپن، اسلام آباد سات سو چالیس، گلگت بلتستان ایک سو سات، بلوچستان میں دو سو ستر اور آزاد کشمیر میں پانچ سو اکیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد اناسی ہزار سات سو اناسی، خیبر پختونخوا ایک لاکھ اٹھائیس ہزار تیتیس، پنجاب تین لاکھ اکتیس ہزار ایک سو دو، سندھ تین لاکھ تین ہزار ین سو تئیس، بلوچستان چوبیس ہزار دو سو تئیس، آزاد کشمیر اٹھارہ ہزار چار سو انہتر اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار چار سو باون افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پورے ملک میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کیلئے صوبہ پنجاب میں 189، صونہ سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 280، صوبہ بلوچستان میں 44، اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں 16 ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں