پشاور: دبئی اور ابوظہبی سے آنے والی دو پروازوں کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس پر مذکورہ افراد کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
باچا خان ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے آج صبح پشاور پہنچنے والی 2 پروازوں کے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ان پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کے ائیرپورٹ پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن کے نتیجے مثبت آئے۔
انتظامیہ کے مطابق رپورٹس مثبت آنے پر مذکورہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ائیرپورٹ کے مختلف حصوں کو ڈس ان فیکٹ بھی کیا گیا ہے، ائیرپورٹ عملے کے 32 ارکان پہلے سے کورونا وائرس کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے حالانکہ حکومتی ایس او پیز کے مطابق بیرون ملک سے صرف وہی لوگ پاکستان آ سکتے ہیں جو کورونا وائرس کی منفی رپورٹس کے حامل ہوں۔
دبئی اور ابوظہبی سے آنے والے 50 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق
04:43 PM, 20 May, 2021