وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ہے،اب صرف آیئنی اختتام ہونا باقی ہے:فواد چوہدری 

وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ہے،اب صرف آیئنی اختتام ہونا باقی ہے:فواد چوہدری 

ملتان :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عملی طور پر وفاقی اور پنجاب حکومت ختم ہو چکی ہے،اب صرف آیئنی اختتام ہونا باقی ہے۔

اپنے ایک  بیان میں فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شریف خاندان بندر کی طرح ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگانا چھوڑے، ملک کو بحران کی اس دلدل میں مزید گہرا نہ ڈبوئیں، استعفیٰ دیں اور ملک کو انتخابات کی طرف لیکر جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ راجہ ریاض جیسے جوکر کو قائد حزب اختلاف بنانے جیسے تجربے نہ کریں، کچھ ذمہ داری کا احساس کریں اورسنجیدہ اقدامات کریں، الیکشن کی تاریخ دیں ، نیا الیکشن کمیشن بنائیں اور قابل قبول فریم ورک کے تحت نئے انتخابات کروائیں۔