ایک اور یوٹرن ، لانگ مارچ کی تاریخ  پشاور سے مشاورت کے بعد دینے کا اعلان 

ایک اور یوٹرن ، لانگ مارچ کی تاریخ  پشاور سے مشاورت کے بعد دینے کا اعلان 
سورس: file

ملتان : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور یوٹرن لیا ہے ۔ ملتان میں لانگ مارچ کی تاریخ دینے کے بجائے کہا پشاور میں مشاورت کے بعد اعلان کروں گا۔ 

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے مطالبہ کیا کہ  الیکشن کی تاریخ دو ،اسمبلیاں تحلیل کر دو ۔ لیکن اسلام آباد مارچ کی تاریخ دینے سے گریز کیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ پشاور میں کور کمیٹی کو بلایا ہے ۔ مارچ کی تاریخ پرسوں دوں گا ۔ آزادی مارچ کی تاریخ  25 سے 29 مئی کے درمیان کوئی ہو سکتی ہے ۔ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب آ رہا ہے ۔عوام کا سمندر ہو گا۔