روس اور یوکرین فوری جنگ بندی کے حوالےسےمذاکرات شروع کریں گے،ٹرمپ

12:37 PM, 20 May, 2025

واشنگٹن  : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات فوری طور پر شروع کیے جائیں گے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی شرائط دونوں ممالک خود طے کریں گے، اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت بہت مثبت رہی۔ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ روس جنگ بندی کے بعد امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

امریکی صدر نے اس پیشرفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات چیت کا دائرہ جرمنی، فرانس، اٹلی اور فن لینڈ تک پھیلایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اس بات چیت کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کے حق میں ہیں اور یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک یادداشت پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزیدخبریں