پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کرکٹ سیریز پر اتفاق، مذاکرات کامیاب

03:04 PM, 20 May, 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دبئی میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ کر تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و صدر کے درمیان دبئی میں تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں سیریز کے تمام معاملات طے پا گئے۔

فیصلے کے مطابق بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے اس دورے کو فائنل کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ پہلے دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا شیڈول جاری کیا گیا تھا، جو 25 مئی سے 3 جون تک طے کی گئی تھی۔ تاہم پی سی بی کی طرف سے سیریز کو 27 مئی سے 5 جون تک منتقل کرنے کی تجویز دی گئی تھی، جس پر باہمی رضامندی کے بعد تین میچز پر اتفاق ہو گیا۔

مزیدخبریں