سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپےمقرر

07:53 PM, 20 May, 2025

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار 895 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیورات کے خریدار اور سرمایہ کار دونوں طبقوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، روپے کی قدر میں کمی اور مقامی سطح پر طلب و رسد کے فرق کے باعث ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں