پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن کا نیا نظام نافذ، طریقہ کار مزید آسان

09:55 PM, 20 May, 2025

لاہور :  پنجاب حکومت نے صوبے میں پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے نظام کو مؤثر اور آسان بنانے کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نئی قانون سازی مکمل کر لی ہے۔ محکمہ بلدیات (لوکل گورنمنٹ) کی جانب سے نئے برتھ اینڈ ڈیتھ رولز باضابطہ طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں۔

یہ قواعد پنجاب گزٹ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیے گئے ہیں، جن کے تحت رجسٹریشن کے عمل کو نہ صرف آسان بنایا گیا ہے بلکہ تاخیر کی صورت میں درپیش قانونی پیچیدگیوں کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔


پیدائش کی رجسٹریشن ایک سال کی عمر تک متعلقہ یونین کونسل کے سیکریٹری کے دائرہ اختیار میں ہو گی۔
7 سال کی عمر تک رجسٹریشن کی اجازت متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو حاصل ہو گی۔7 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا اختیار ڈپٹی ڈائریکٹر کو حاصل ہو گا۔

لیٹ اندراج کے لیے اب عدالتی ڈگری (کورٹ آرڈر) کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔7 سال سے زائد تاخیر کی صورت میں صرف اخباری اشتہار دینا لازمی ہوگا۔7 سال سے زائد عمر میں اندراج پر رجسٹریشن فیس بھی لاگو کی جائے گی۔

حکام کے مطابق، پیدائش کے 7 سال تک رجسٹریشن بالکل مفت ہو گی، جو عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ہے اور اس سے اندراج کی شرح میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

مزیدخبریں