نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026ء؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ سے خصوصی گفتگو

12:21 PM, 20 May, 2026

راولپنڈی:نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ ورکشاپ 2026ء کے انعقاد کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ملک بھر کی مقتدر جامعات کے وائس چانسلرز اور مایہ ناز اساتذہ کرام کے ساتھ ایک خصوصی اور تفصیلی نشست کی، جس میں قومی سلامتی کے معاصر چیلنجز اور اسٹریٹجک امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس اہم ورکشاپ میں پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی غیر معمولی نمائندگی دیکھنے میں آئی۔ ورکشاپ کے چیدہ خدوخال درج ذیل ہیں۔    تقریب میں ملک بھر کی 200 سے زائد سرکاری اور نجی جامعات کے وفود شریک ہوئے۔
 ورکشاپ میں جامعات کے وائس چانسلرز، مختلف شعبہ جات کے ڈینز، رجسٹرارز اور سینئر ترین اساتذہ نے شرکت کر کے بحث کو تعمیری بنایا۔خصوصی نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، جدید دور کے اسٹریٹجک خطرات اور ففتھ جنریشن وارفیر (پانچویں نسل کی جنگ) کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوجوان نسل کی فکری و نظریاتی تربیت اور قومی بیانیے کی تشکیل میں جامعات اور اساتذہ کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں اور قومی سلامتی کے اداروں کا اشتراک ملکی استحکام کا ضامن ہے۔

مزیدخبریں