مودی سرکار کے معاشی دعوے کھوکھلے ثابت؛ بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین سطح پر گر گیا

12:55 PM, 20 May, 2026

نئی دہلی / لندن:بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی اور مضبوط معیشت کے بلند بانگ دعووں کا بین الاقوامی سطح پر پول کھل گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز" (Reuters) نے بھارتی معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ اور روپے کی تاریخی بے قدری کا کٹھا چٹھا کھولتے ہوئے بھارتی روپے کو سال 2026ء میں ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا ہے۔
عالمی معاشی ماہرین اور برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت کی جانب سے دنیا کے سامنے پیش کیے جانے والے معاشی اعداد و شمار محض کاغذی اور کھوکھلے دعووں پر کھڑے تھے، جن کی حقیقت اب عالمی سطح پر عیاں ہو چکی ہے۔ بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل ہونے والی اس تاریخی گراوٹ نے ملکی معیشت کے اندرونی بحران کو سب کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے نے مودی سرکار کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے درج ذیل اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ سال 2026ء کے دوران بھارتی روپے کی گرتی ہوئی قدر نے اسے پورے ایشیائی خطے میں سب سے بدترین کارکردگی کا حامل بنا دیا ہے۔روپے کی گراوٹ کے ساتھ ساتھ بھارت کے اندر ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اور ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور صنعتی پیداواری لاگت بھی مودی سرکار کے کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر سامنے آنے والی اس رپورٹ نے مودی کی اقتصادی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور بھارتی اپوزیشن کی جانب سے بھی حکومت کی معاشی نااہلی پر سخت سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں