قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالے شکست خوردہ عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں,شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے

قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنیوالے شکست خوردہ عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں,شہبازشریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیرازی برادران نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت ہے اورعوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے پروگراموں پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ،پرامن اور معاشی طورپر مستحکم ہے اور قومی معیشت مضبوط ہوئی ہےـ
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان امید،امن اور روشنیوں کے سفر کی جانب رواں دواں ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی بحران اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔ اجتماعی کاوشوں اورمشترکہ بصیرت کو بروئے کار لاکر ملک کودرپیش چیلنجز سے چھٹکارا دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے اور مسلم لیگ (ن ) نے سیاست میں شائستگی ،رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے ـوزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت کے مثالی کلچر کو فروغ دیا ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پرکیا جارہا ہے جبکہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں قومی وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا۔مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران ترقیانی منصوبوں میں00 2 ارب سے زائد کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت اور خدمت کی سچی سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کوہر موقع پر شکست دی ہے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے یہ شکست خوردہ عناصر اب خود تقسیم ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ ان کی بے لوث خدمت کون کر رہا ہے اور افراتفری کی سیاست کون۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریںگےـ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے ایاز علی شاہ شیرازی، سابق ایم این اے سید شفقت حسین شیرازی اور ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ حاجی محمد حنیف میمن شامل تھے۔