وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کوہ پیما حسن سدپارہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کوہ پیما حسن سدپارہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک

لاہور : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سدپارہ کو 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک دے دیا گیاہے۔ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک کوہ پیما حسن سدپارہ کے صاحبزادے عابدحسن کودیا۔ کوہ پیما حسن سدپارہ ان دنوں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈ ی میں زیر علاج ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حسن سدپارہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے اوران کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیاہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنی اعلی کارکردگی سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز ہمارا فخر ہیں۔حسن سدپارہ اور اہل خانہ نے علاج کیلئے امداد پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے اظہار تشکرکیاہے۔