اقوام متحدہ نے دنیا کوافغانستان کی تازہ ترین خطرناک صورتحال سے خبردار کر دیا 

UNO,Unicef,Afghanistan Kids

اقوام متحدہ بچوں کے ادارے یونیسف نے دنیا کو ایک دفعہ پھر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں اس سال بچوں کا عالمی دن نہیں منا یا گیا ،افغانستان میں غذائی قلت سے 10 لاکھ بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔

اقوام متحدہ بچوں کے ادارے یونیسف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج عالمی برادری نے افغانستان کی صورتحال پر توجہ نہ دی تو 10 لاکھ کے قریب بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو جائے گا ۔

واضح رہے اس وقت افغانستان کا ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان ہر طرح کی امداد کر رہا ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اس سے قبل متعدد بار عالمی برادری کی توجہ افغانستان طرف دلاتے رہے ہیں ۔