عمران خان نے کہہ دیا حملے اور حکومت گرانے میں فوج ملوث نہیں، لانگ مارچ سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے کرلیے: پرویز الہٰی 

عمران خان نے کہہ دیا حملے اور حکومت گرانے میں فوج ملوث نہیں، لانگ مارچ سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے کرلیے: پرویز الہٰی 
سورس: File

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے فوج پر کسی قسم کا الزام نہیں لگایا۔ انہوں نے کل ہی کہا ہے کہ مجھ پر حملے اور میری حکومت گرانے میں فوج کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ سے جو مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے انہوں نے کرلیے ہیں۔ ان مقاصد کا آئندہ چند دن میں پتا چل جائے گا ویسے آپ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی  اجڑی شکلیں دیکھ لیں ان سے بھی اندازہ ہوجائے گا۔ 

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بری طرح بے نقاب ہوگیا ہے۔ اسے کوئی کام نہیں آتا۔ ہم عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو ویلفیئر سٹیٹ بنائیں گے۔ عمران خان کی پنجاب حکومت مکمل حفاظت کرے گی۔ 

مصنف کے بارے میں