آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی اڑان رک گئی ،روپے کی قیمت میں اضافہ 

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر کی اڑان رک گئی ،روپے کی قیمت میں اضافہ 

کراچی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد ڈالر کی اڑان ایک مرتبہ پھر رک گئی ہے اور دوبارہ سے ڈالر کم ہونا شروع ہوگیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں میں بھی 14 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر  کے ریٹ میں 53 پیسے کی کمی ہوئی اور 285 روپے 97 پیسے پر بند  ہوا جبکہ جمعہ کو ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بندہوا تھا ۔

 دوسری طرف اروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا۔مارکیٹ 14پوائنٹس کے اضافے سے57 ہزار77پربند ہوئی۔دن بھرمجموعی طور پر 374 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔199 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ161 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں