روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، 26 افراد ہلاک، 73 زخمی

02:37 PM, 20 Nov, 2025

ماسکو: یوکرین کے شہر ٹیرنوپل میں روس کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی فوج نے یوکرین کے مختلف شہروں میں 7 میزائل اور 34 ڈرون حملے کیے، جس میں رہائشی اور صنعتی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں شدید تباہی اور آگ بھڑک اُٹھی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی میزائل حملوں نے یوکرین کے 6 مختلف علاقوں میں نقصان پہنچایا، جن میں شہری آبادی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔ یوکرین کے حکام کے مطابق، روسی حملوں کے دوران بجلی کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔

گزشتہ روز سے روسی حملوں میں شدت آ گئی تھی، جب روس نے یوکرین کے 153 علاقوں پر حملے کیے تھے، جس میں 19 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے تھے۔ خارکیف سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اس سنگین صورت حال پر یوکرین کے حکام اور عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، اور یوکرین کے عوام کی حفاظت اور امداد کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں