ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

02:21 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں ترقی کے لیے کلین انرجی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کے تحت 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کے توانائی کے نظام کو جدید بنانا اور اس میں پائیداری لانا ہے۔

اس پروجیکٹ کے تحت 500 کلو واٹ کی 290 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جو اسلام آباد سے فیصل آباد تک بجلی کی ترسیل کے نظام کو اپ گریڈ کرے گی۔ اس اقدام سے پاکستان میں توانائی کی سیکیورٹی میں بہتری آئے گی اور درآمدی فیول پر انحصار کم ہوگا، جس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

ایشیائی  ترقیاتی بینک کے مطابق یہ پروجیکٹ پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی اور کلین انرجی کے استعمال کے فروغ میں اہم ثابت ہوگا۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد، صارفین کو سستے نرخوں پر بجلی فراہم کی جا سکے گی، اور شمال سے جنوب تک توانائی کے شعبے کے مسائل حل ہوں گے۔

مزیدخبریں