سپریم کورٹ نے چار ججز کی 27ویں ترمیم چیلنج کی درخواست لینے سے انکار کر دیا

03:45 PM, 20 Nov, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز کی جانب سے دائر کی گئی 27ویں آئینی ترمیم چیلنج کی درخواست رجسٹر کرنے سے انکار کر دیا۔

رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق، 27ویں ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کی جا سکتی کیونکہ آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت ہی اس معاملے کا اختیار رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز، جن میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں، ترمیم کے قانونی اثرات پر وضاحت چاہتے تھے۔

مزیدخبریں