جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، نیول چیف سے ملاقات

07:46 PM, 20 Nov, 2025

راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں اور بحری سرحدوں کے تحفظ میں اس کے کردار پر گفتگو ہوئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا، جبکہ ایڈمرل نوید اشرف نے تینوں مسلح افواج میں اشتراکِ عمل مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں