باکسر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

باکسر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کر دی

اسلام آباد: بین الاقوامی پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے لکھا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان کی سیاست میں حصہ لوں گا ؟ اور حقیقت میں میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ میں ایک روز سیاست میں آنے پر غور کروں۔

d4d248c573e031e3c4d7e143908472cc

انہوں نے کہا کہ میں نے سیاستدانوں سے اس معاملے پر مختلف نشستیں کی ہیں، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لیے بہتری چاہوں گا۔ وہ پاکستان کی ایک بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں اور کئی شعبوں میں بڑے پیمانے پر مدد کریں گے۔ 

باکسر عامر خان نے کہا کہ ہم سب نے ایک دن اس دنیا کو چھوڑ کے چلے جانا ہے لیکن ہم اب یہاں ہیں تو ہمیں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

2066662c7392bd50e4ed1859153aefa5

عامر خان نے کہا کہ عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاو نے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔ جب تک ہم یہاں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

f8ecf5146dd6ac5fc3150197c945a565