شہباز شریف کو وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار کیا گیا: مریم اورنگزیب

شہباز شریف کو وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار کیا گیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ شہباز شریف کی گرفتاری عمران خان کے حکم پر ہوئی ہے اور ابھی تک اس تفتیش میں سے کچھ نہیں نکلا۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، حکمرانوں نے ہر سیاسی مخالف کو کرپٹ دکھانے کی کوشش کی، حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کا ریمانڈ مانگا مگر عدالت نے کہا کس چیز کا ریمانڈ چاہیے،اکیس دن ہو گئے شہباز شریف نیب کی حراست میں رہے صرف پندرہ منٹ کی انویسٹی گیشن کی گئی ۔ایک بدمعاشوں کا ٹولا ملک پر مسلط ہے جو ہاتھ اٹھا کر کہتا ہے میں ان کو چھوڑوں کا نہیں ۔


انہوںنے کہاکہ آج جو آمدن سے زائد اثاثہ کا کیس ہے اس میں بھی نامعلوم افراد کی درخواست پر کیس بنا ،صاف پانی کیس ریفرنس بند ہونے کا مطلب ہے کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،ثابت ہو گیا یہ گرفتار عمران خان کے حکم پر ہوئی جس میں کچھ نہیں نکلا۔