آرمی چیف سے نیٹو کے سینئر نمائندے کی اہم ملاقات 

Pakistan Army Chief,Gernal Qamar Javed Bajwa,ISPR

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے سینئرسول نمائندہ کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات ہوئی جس میں افغان صورتحال اور وہاں جاری انسانی بحران کے حل کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  نیٹو کے سینئر سول نمائندے سٹیفینو پونٹیکوروو  نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے میں امن و استحکام اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آرمی چیف نے کہا کہ دنیا افغانستان میں انسانی بحران کے حل کیلئے فوری اقدام کرے، دوسری طرف نیٹو نمائندے نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی ۔