اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، غزہ پر بمباری سے 35 فلسطینی شہید

08:32 AM, 20 Oct, 2025

غزہ: اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 35 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائیہ اور توپ خانے نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں مقامات کو نشانہ بنایا، جن میں رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور پناہ گزینوں کے کیمپ شامل ہیں۔

بمباری کے باعث کئی خاندان ملبے تلے دب گئے، جب کہ امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں اور طبی سہولیات ناکافی ہوتی جا رہی ہیں۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت کو روکا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب چند روز قبل جنگ بندی معاہدے پر پیش رفت کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم اسرائیل کی جانب سے کارروائی نے اس امید کو شدید دھچکہ پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں