پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

08:47 AM, 20 Oct, 2025

راولپنڈی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔

پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم بلند حوصلے کے ساتھ میدان میں اترے گی، جب کہ جنوبی افریقی ٹیم سیریز برابر کرنے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہی ہے۔

میچ سے قبل کھلاڑیوں نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف سیشنز میں شرکت کی۔ ٹیم ذرائع کے مطابق فائنل الیون کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

کرکٹ شائقین کی نظریں اب راولپنڈی ٹیسٹ پر مرکوز ہیں، جہاں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق راولپنڈی کی پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو سکتی ہے، تاہم بعد کے دنوں میں اسپنرز کا کردار اہم ہو گا۔

مزیدخبریں