حکیم شہزاد پر فرد جرم کی کارروائی 28 اکتوبر کو ہوگی

01:27 PM, 20 Oct, 2025

لاہور کی ڈرگ کورٹ میں ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے خلاف غیر قانونی اشتہارات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ عدالت نے انہیں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے حکیم شہزاد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔

کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں