چینی شہری کار خریدنے کے لیے سکوں سے بھرے دس بیگ لے آیا

چینی شہری کار خریدنے کے لیے سکوں سے بھرے دس بیگ لے آیا

بیجنگ:  چینی شخص نے خریدی ہوئی کار کی رقم 480،000 یوآن کی ادائیگی سکوں میں کرنے کے لیے سکوں دس سے زائد بڑے بیگ لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق  چینی شہری نے ایک مقامی شو روم سے گاڑی خریدی جس کی قیمت 4،80،000یو آن تھی ، چینی شہری نے رقم کی ادائیگی چیک یا پے آرڈر کی بجائے نقد کرنے کی حامی بھری جس کو شوروم مالکان نے قبول کر لیا ۔

تاہم جب چینی شہری اپنی مطلوبہ رقم لایا تو شو روم مالک سمیت تمام ملازمین کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ۔ مذکورہ شہری اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی جو کہ سکوں اور کچھ بڑی کرنسی میں تھی لے آیا ۔ اس رقم کے تقریباََ دس تھیلے بنے اورشور وم ملازمین کو رقم گننے میں 12 گھنٹے لگے ۔