سری لنکا ٹیم نے ورلڈ کپ 2019ء کے لئے کوالیفائی کر لیا

سری لنکا ٹیم نے ورلڈ کپ 2019ء کے لئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد: مشکلات کا شکار سری لنکا کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی خراب کارکردگی کے باعث 2019ء ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جو ان دنوں انگلیںڈ کے دورے پر ہے اور انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شکست کے باعث پوائنٹ ٹیبل پر 78 پوائنٹس حاصل کر سکی ہے.

سری لنکا 86 پوائنٹس کے ساتھ دس پوائنٹس کی برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ 2019ء میں ایک روزہ بین الاقوامی ورلڈ کپ برطانیہ میں کھیلا جائے گا۔ کوالیفائی کرنے پر سری لنکا کے کرکٹ پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں