نشاط پاور کے منافع میں 17 فیصد اضافہ

نشاط پاور کے منافع میں 17 فیصد اضافہ


اسلام آباد:گزشتہ مالی سال کے دوران نشاط پاورلمیٹڈ کے بعدازٹیکس منافع میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19ءمیں نشاط پاورلمیٹڈ کو 3770 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 207-18ءکے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ءمیں نشاط پاورلمیٹڈ کو3211 ملین روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصہ میں کمپنی کے سیلز میں 8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافہ کی شرح17 فیصد رہی۔ مالی سال 2018-19ءمیں نشاط پاورلمیٹڈ کی فی حصص آمدنی 10.64 روپے فی حصص رہی، مالی سال 2017-18ءمیں کمپنی کی فی حصص آمدنی 9.07 روپے رہی تھی۔