ملک بھر میں موسم خشک، مون سون رخصت ہو چکا: محکمۂ موسمیات

11:03 AM, 20 Sep, 2025

اسلام آباد:محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں سے مون سون کا سیزن ختم ہو چکا ہے اور آئندہ دنوں میں کسی بڑے موسمی سسٹم کی آمد کا امکان نہیں ہے۔

ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ ملک کے بالائی حصوں میں رات کے وقت درجۂ حرارت نسبتاً معتدل رہنے کی توقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ دن کے اوقات میں بیشتر میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم رہے گا۔ شہریوں کو احتیاط برتنے اور دھوپ سے بچاؤ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں